تیان جن۔24 اکتوبر (اے پی پی) چین چاند کی طرف تیسرا خلائی مشن آئندہ سال روانہ کرے گا۔ چانڈ کی تسخیر کے چینی منصوبے کے سربراہ اویانگ زائی یوان نے چینی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ چانگ ری فائیو نامی خلائی مشن کی روانگی چاند کی تسخیر کے چینی پروگرام کا تیسرا مرحلہ ہوگی اور کا مقصد سے چٹانوں اور مٹی کے نمونے سائنسی تحقیق کیلئے زمین پر لانا ہے ۔چینی سائنسدانوں نے چاند کی طرف پہلا خلائی مشن 2007 ءاور دوسرا 2013 ءمیں روانہ کی تھا۔انہوں نے کہا کہ چینی ماہرین ان چٹانوں اور مٹی کے نمونوں کا تجزیہ کر کے چاند کے وجود میں آنے بارے معلومات حاصل کریںگے۔ اویانگ زائی یوان نے مزید بتایا کہ ایک خلائی مشن 2018ءمیں بھی چاند کی طرف روانہ کیا جائے گا۔