چین کا زیمبیا کو ہیضے کی بیماری سے نمٹنے میں مدد کے لئے پانی کے ٹینک اور دیگر سامان عطیہ

100
China
China

بیجنگ ۔16جنوری (اے پی پی):چین نے جنوبی افریقی ملک زیمبیا کو ہیضے کی بیماری سے لڑنے میں مدد کے لئے پانی کے ٹینک اور دیگر سامان عطیہ کر دیا ہے ۔ شنہوا کے مطابق زیمبیا میں چینی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر وانگ شینگ نے تقریب کے دوران عطیہ کردہ اشیا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اینڈ مٹیگیشن یونٹ کے نیشنل کوآرڈینیٹر گیبریل پولن کے حوالے کیں۔زیمبیا میں چینی کارپوریشنز کی ایسوسی ایشن، پاور چائنا اور چائنا سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کی طرف سے عطیہ کردہ اشیا میں پانی کے پائپ، کنکریٹ کے اڈے اور ایک ٹرک بھی شامل ہے۔

وانگ شینگ نے کہا کہ پانی کے ٹینک ہیضے سے متاثرہ علاقوں میں42 ہزار مقامی افراد کو روزانہ 210 ٹن پانی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سامان نہ صرف مقامی افراد کی مدد کرے گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا مضبوط رشتہ قائم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔گیبریل پولن نے سامان عطیہ کرنے پر چینی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔