چین کے دارلحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارتحانے میں یوم پاکستان پروقاراور بھرپور انداز میں منایا گیا

114
China
China

بیجنگ ۔ 23 مارچ (اے پی پی) چین کے دارلحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارتحانے میں یوم پاکستان پروقاراور بھرپور انداز میں منایا گیا۔ایک پروقارتقریب میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔سفیر نے چین میں رہنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد دی اورکہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دی ہے۔