حریت رہنماﺅں کی یوم پاکستا ن پر حکومت پاکستان اور عوام کو مبارکباد

سرینگر ۔ 23 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے یوم پاکستان پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ کشمیر میڈیاسرس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا کی مسلم دنیا میں ایک اہم سیاسی حیثیت ہے اور …

سرینگر ۔ 23 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے یوم پاکستان پر پاکستان کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ کشمیر میڈیاسرس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا کی مسلم دنیا میں ایک اہم سیاسی حیثیت ہے اور یہ نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ تمام دنیا کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے ۔ سید علی گیلانی نے کہ پاکستان کے قیام کے لیے بے مثال قربانیاں دی گئیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد مسلمان ملک ہے جو کشمیریوں کی بھر پور سیاس ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے جس کیلئے کشمیری اسکے بھر پور شکر گزار ہیں ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھی ایک بیان میں یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی بھر پور اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی مدد کر رہا ہے۔

Leave a Reply