چین کے شہر چنگ داؤ اور فیصل آباد کے مابین سسٹر سٹی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، وزیر مملکت فرخ حبیب کا ٹویٹ

79

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چین کے شہر چنگ داؤ اور فیصل آباد کے مابین سسٹر سٹی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سسٹر سٹی تعاون شہری سفارت کاری کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اس معاہدے سے صنعتی تعاون، بزنس ٹو بزنس کوآپریشن اور عوامی سطح پر تعاون کو فروغ ملے گا۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ثقافت، سیاحت، تعلیم اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ حاصل ہو گا، دوطرفہ تعاون کا یہ سلسلہ اسی جوش و جذبے سے جاری رہے گا۔