بیجنگ۔24 نومبر (اے پی پی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 27 نومبر سے 5 دسمبر تک غیر ملکی دورہ کریں گے،دورے کے دوران وہ جی ٹونٹی ممالک کی سربراہی کانفرنس میں شرکت سمیت چار ممالک سپین، ارجنٹائن ، پاناما اور پرتگال بھی جائیں گے۔چین کے صدرشی جن پنگ سپین کے شہنشاہ فیلیپے ششم کی دعوت پر سپین، صدرمائیو ریسیو ماکری کی دعوت پر جمہوریہ ارجنٹائن ، صدرجان کار لوس واریلاکی دعوت پر جمہوریہ پاناما اور پرتگال کے صدر مارسلو ربلو ڈی سوزاکی دعوت پر جمہوریہ پرتگال کا دورہ کریں گے۔