چین کے وزیر خارجہ 26 اکتوبر سے امریکا کا 3 روزہ دورہ کریں گے

147
چین کے وزیر خارجہ 26 اکتوبر سے امریکا کا 3 روزہ دورہ کریں گے

واشنگٹن۔24اکتوبر (اے پی پی):چین کے وزیر خارجہ وانگ یی 26 اکتوبر سے امریکا کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دورے کے دوران وانگ یی امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن اور صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کریں گے۔ سینئر امریکی اہلکار نے کہا کہ یہ دورہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان ذمہ داری سے اپنے مقابلے کو منظم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے سے سفارتی تعلقات کے حوالے سے چیلنجز ، چین کے ساتھ کام کرنے اور باہمی مفادات بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔