بیجنگ۔12مارچ (اے پی پی):چین کے صوبے شانکسی کی ایک کان کا گودام گرنے سے 5 کانکن ہلاک اور 2 لاپتہ ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ شانزی کی ایک کان میں قائم گودام گرنے سے 5کان کن ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے، ملبے سے پانچ لاشیں نکالی جا چکیں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔