22.1 C
Islamabad
پیر, فروری 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچینی بحری مشقوں سے متعلق آسٹریلیا کے متعلقہ ریمارکس حقائق سے مکمل...

چینی بحری مشقوں سے متعلق آسٹریلیا کے متعلقہ ریمارکس حقائق سے مکمل طور پر متصادم ہیں، چین

- Advertisement -

بیجنگ۔24فروری (اے پی پی):چین نے آسٹریلیا کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی پانیوں میں بحری مشقوں کے انعقاد سے قبل مناسب طور پر آگاہ نہیں کیا جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق چین کی وزارت دفاع کے ترجمان وو کیان نے گزشتہ روز وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ چین کی لائیو فائر بحری مشقوں کی وجہ سے تین پروازوں کا رخ موڑنے کے بعد آسٹریلیا نے غیر معقول الزامات لگائے اور جان بوجھ کر پروپیگنڈا کیا۔ترجمان نے کہا کہ چین نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی اور اسے پیشگی نوٹس جاری کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے بار بار پیشگی حفاظتی نوٹس جاری کرنے کی بنیاد پر سمندر کی طرف بحری بندوقوں کی لائیو فائر ٹریننگ کا اہتمام کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی جانب سے متعلقہ ریمارکس حقائق سے مکمل طور پر متصادم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسافر طیاروں کی حفاظت پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ آسٹریلیا نے، اس بات کو پوری طرح جانتے ہوئے، چین کے خلاف غیر معقول الزامات لگائے اور جان بوجھ کر اسے بڑھاوا دیا ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم شدید حیران اور سخت غیر مطمئن ہیں۔ہفتہ کو چین نے مسلسل دوسرے دن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان بین الاقوامی پانیوں میں لائیو فائر بحری مشقیں کیں جس کی وجہ سے پروازوں میں خلل پڑا۔نیوزی لینڈ جانے والی تین مسافر پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا جس کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دونوں نے ناکافی پیشگی اطلاع کی شکایت کی۔

آسٹریلوی وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے کہا کہ چین نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، اس نے 12-24 گھنٹے کا نوٹس دینے کے بہترین عمل پر عمل نہیں کیا اور آسٹریلیا نے یہ مسئلہ چین کے ساتھ اٹھایا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=565311

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں