23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںچینی سرمایہ کارپاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے...

چینی سرمایہ کارپاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،صدر فیصل آباد چیمبر

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرریحان نسیم بھراڑہ نے کہا کہ چین ایک قابل اعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔

انہوں نے
کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں مگر بدقسمتی سے ملک دشمن عناصر پاکستان اور چین کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات میں رخنہ ڈالنے کےلئے دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چین ایک قابل اعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے بلکہ یہی نہیں سی پیک کے ذریعے چین نہ صرف پاکستان بلکہ اس پورے خطے میں معاشی ترقی کے عمل کو مساوی بنیادوں پر آگے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کی طرف سے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ایسے موقع پر کیا گیا جب اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہونے والا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رکاوٹوں اور اس قسم کی مذموم کارروائیوں کے باوجود پاک چین تعلقات میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509735

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں