چینی ڈاکٹر کی ہلاکت ،وزیرداخلہ رانا ثناُءاللہ نے فائزنگ واقعے کانوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کر لی

115
وزیراعظم کی ہدایات ،4رکنی وزارتی کمیٹی اور کسان نمائندوں کے مابین باضابطہ مذاکرات شروع، مذاکراتی عمل مکمل ہونے کے بعد کسانوں کے تمام مطالبات وزیراعظم کو پیش کرینگے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان

اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناُءاللہ خان نے چینی ڈاکٹر کے کلینک میں فائزنگ واقعے کانوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے فائرنگ واقعے میں چینی باشندے کی ہلاکت کی مذمت کی اور دکھ کا اظہار کیا ۔ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں؛ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے ، چینی باشندوں کی سکیورٹی ہرصورت یقینی بنائی جائے۔