چینی کمپنیوں کو زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں گے، سی پیک سیکرٹریٹ

77

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) موجودہ حکومت ملک میں زراعت کے شعبے میں جدت لانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے تاہم حکومت نے پورے ملک میں زرعی شعبہ کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے پاک چین زرعی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس سے قبل مذکورہ شعبہ کے لئے روڈ میپ تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، چینی مارکیٹس تک رسائی، سائنسی اور تیکنیکی تعاون کے خواہاں ہیں۔ چینی کمپنیوں کو پاکستان کے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔