وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جرمنی روانہ

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اسلام آباد ائیر پورٹ سے جمعرات کو دورہ جرمنی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دورہ کے دوران وزیر خارجہ میونخ میں گلوبل سکیورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ دورہ جرمنی کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات متوقع ہے۔ وزیر خارجہ کی میونخ میں 19 امریکی پارلیمینٹیرینز سے بھی ملاقات ہو گی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اس دورہ میں روس، کینیڈا، جرمنی اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ خطے میں قیام امن کے حوالے سے وزیر خارجہ کے دورہ ءجرمنی کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔