ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

88

راولپنڈی ۔ 9 جنوری (اے پی پی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے غیر پیشہ وارانہ رویہ برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے علاوہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ کوٹ سیکٹر میں شہری آباد کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے غیور اور جرات مند بہادر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا ۔