ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد کا ریسکیو کنٹرول روم کا دورہ

74
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ایبٹ آباد۔ 27 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد محمد عارف نے ریسکیو کنٹرول روم کا دورہ کیا اور تمام اہلکاروں کا ڈسپلن، کارکردگی اور حاضری چیک کی۔

ترجمان ریسکیو ایبٹ آباد کے مطابق دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیو کنٹرول روم انچارج اور تمام سٹیشنوں کو ایمرجنسی رسپانس ٹائم کو مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

انہوں نے تمام انچارجز کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ رسپانس ٹائم پر کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔