اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):تھل انڈسٹریز کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 98.96 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران تھل انڈسٹریز کا منافع 7.3 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے 3 مہینوں کیلئے کمپنی کا منافع 706.6 ملین روپے رہا تھا ۔ اس طرح 2023 کی …
تھل انڈسٹریز کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 98.96 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جنوری (اے پی پی):تھل انڈسٹریز کے منافع میں 3 ماہ کے دوران 98.96 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران تھل انڈسٹریز کا منافع 7.3 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ 31 دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے 3 مہینوں کیلئے کمپنی کا منافع 706.6 ملین روپے رہا تھا ۔
اس طرح 2023 کی آخری سہ ماہی کے مقابلہ میں گذشتہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تھل انڈسٹریز کے منافع میں 699.3 ملین روپے یعنی 99فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔








