کوپ ہیگن ۔8جنوری (اے پی پی):ڈنمارک نے یوکرین کو ایف۔16 کی فراہمی 6 ماہ تک موخرکر دی ہے۔ ٹی آر ٹی نے ڈنمارک کی وزارت دفاع کا حوالہ دیتےہوئے کہاکہ یوکرین کو دیئے گئے طیاروں کی روانگی میں 6 ماہ کی تاخیر کر دی گئی ہے۔ تاخیر کی وجہ یوکرینی پائلٹوں کی تربیت، متعلقہ سامان کی صورتحال اور موسمی حالات ہیں۔
طیاروں کی روانگی کی تاریخ کا دارومدار یوکرینی پائلٹوں کے تربیت کو کامیابی سے مکمل کرنے اور یوکرین کے ایف۔16 کی دیکھ بھال کے لئے، ضروری انفراسٹرکچر شرائط کو پورا کرنے پر ہے۔ طیاروں کی فراہمی کے لئے ضروری شرائط میں سے بعض تاحال پوری نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ ایف۔16 جنگی طیاروں کی فراہمی سال کے آغاز میں متوقع تھی لیکن اب یہ فراہمی 2024 کی دوسری سہ ماہی کے اختتام تک ملتوی کر دی گئی ہے۔