13.8 C
Islamabad
جمعرات, فروری 27, 2025
ہومکھیل کی خبریںڈویژنل ریسکیو سپورٹس گالا کا انعقاد، بیڈمنٹن، کرکٹ، والی بال اور رسہ...

ڈویژنل ریسکیو سپورٹس گالا کا انعقاد، بیڈمنٹن، کرکٹ، والی بال اور رسہ کشی کے میچ کھیلے گئے

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 26 فروری (اے پی پی):ڈویژنل ریسکیو سپورٹس گالا کا انعقاد، بیڈمنٹن، کرکٹ، والی بال اور رسہ کشی کے میچ کھیلے گئے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پنجاب ایمر جنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر ڈویژنل ایمر جنسی آفیسر فیصل آباد ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر سر پرستی ڈویژنل ریسکیو سپورٹس گالا ضلع فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ظفر اقبال کی میزبانی میں منعقد کیا گیا۔

سپورٹس گالا میں ڈویژن فیصل آباد کی چار ٹیموں فیصل آباد، جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں نے شرکت کی۔ پولو گراؤنڈ طارق آباد اور سپورٹس کمپلیکس سمن آباد میں چاروں ٹیموں کے مابین بیڈمنٹن، کرکٹ، والی بال کے میچ کھیلے گئے۔ اس تقریب میں رسہ کشی کا مقابلہ بھی شامل کیا گیا، تقریب کے اختتام پر ریجنل ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر میان محمد اشفاق نے کھیلوں میں حصہ لینے والے ریسکیورز کی کار کردگی کو سراہا۔

- Advertisement -

انہوں نے کھیلوں کو ٹیم ورک، ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی صحت کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا اور ریسکیورز کی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ کھیلیں فزیکل فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے بہت ضروری ہیں اور ریسکیورز کو اس سے جسمانی فٹنس بہتر کرنے کا موقع بھی ملتا ہے۔

آخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور تعریفی سرٹیفیکیٹس، انعامی ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566824

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں