ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ملک جہانگیرکاکڑکے خاندان سے تعزیت و فاتحہ خوانی

103

کوئٹہ ۔11 اکتو بر (اے پی پی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کہا ہے کہ ملک جہانگیر کاکڑ شہید بلوچستان میں تحریک انصاف کا قیمتی سرمایہ اور مخلص رہنما تھے ان کی شہادت سے مجھے ذاتی طور پر اور تحریک انصاف کی تمام رہنماو¿ں کو صدمہ اور دکھ ہوا، اللہ تعالیٰ ملک جہانگیر کاکڑ کو جنت الفردوس میں جگہ اور ان کے خاندان کو صبرِ جمیل عطاءفرمائے۔ یہ بات انھوں نے جمعہ کو زیارت میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق شمالی ریجن سیکرٹری اطلاعات، دیرینہ ساتھی اور سینیئر رہنماءملک جہانگیر کاکڑ کی رہائش گاہ پر ان کے خاندان اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے تعزیت و فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ، جنرل سیکرٹری عبدالباری بڑیچ، سردار خادم حسین وردگ،نوابزادہ شریف جوگیزئی، اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ کے ہمراہ موجود تھے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ملک جہانگیر کاکڑ کی مغفرت اور بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعاءکی۔