ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کا وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

69
ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کا وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔13نومبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ نے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی میاں سجاد حسین پیرزادہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ڈپٹی سپیکر نے تعزیتی پیغام میں میاں ریاض حسین پیرزادہ اور ان کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے میاں سجاد حسین پیرزادہ کی وفات کو پورے خاندان کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔

ڈپٹی سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلخانہ کو صبرِ جمیل عطا کرنے اور مرحوم کے درجات کی بلندی و مغفرت کے لئے دعا کی۔