- Advertisement -
لاہور۔15مارچ (اے پی پی):ڈپٹی پرائم منسٹر سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کے روزداتا دربار کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے محمد اسحاق ڈار استقبال کیا۔ ڈپٹی پرائم منسٹر نے مزار شریف پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی ا ور دعا کی۔
اس موقع پر سیکرٹری اوقاف نے مزار شریف پر جاری ترقیاتی امور سے آ گاہ کیا، انہیں داتا دربار میں حرم نبوی کی طرز پر "ھائیڈرولک کینوپیز” کی تنصیب بارے تفصیلات پیش کی گئیں ۔ ڈپٹی پرائم منسٹرنے تعمیراتی کاموں کی رفتارکوتیزاور ڈویلپمنٹ سکیم کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572935
- Advertisement -