ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کا مختلف علاقوں کا دورہ ،انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا گیا

146
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

بھکر۔ 29 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دریاخان ڈاکٹر الیاس رضا لک کا دریاخان کے مختلف علاقوں کا دورہ، انہوں نے جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر دریاخان ڈاکٹر الیاس رضا لک کا مختلف علاقوں کا دورہ جاری انسداد پولیو مہم کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے مہم میں شریک ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی نا برتیں خصوصاً خانہ بدوش بستیوں کو ترجیحی بنیادوں پر وزٹ کیا جائے

ڈاکٹر الیاس رضا لک نے اس موقع پر بچوں کے والدین اور شہریوں سے بھی ملاقات کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کے پولیو فری پاکستان کے لیئے کام کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے اور بہت جلد پاکستان سےاس مرض کا خاتمہ کردیا جائے گا۔