ڈپٹی کمشنر خضدار کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سکولوں میں تقریبات کا انعقاد

261

کوئٹہ۔5فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار میر محمد جان جمالدینی کی نگرانی میں آج کرخ کے بوائز و گرلز اسکولوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر خضدار میر محمد جان جمالدینی اورڈی ای او محمد جمن ڈپٹی ڈی ای او محمد اکبر مینگل ہیڈ ماسٹر بوائز اسکول حاجی محمد یوسف ماسٹر وزیراحمد بابو مقبول احمد گرلز اسکول کے ھیڈ مسٹریس یاسمین کوثر مس پروین کوثر لیویز انچارج نوراحمد موسیانی و دیگر معززین شامل تھے،

تقریبات میں زیر تعلیم بچوں نے کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے تقریری مقابلے اور بچوں نے خوبصورت انداز میں ٹیبلوز پیش کرتے ہوئے بھرپور محبت کا اظہار کیا،اور کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم پر آواز بلند کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کو تسلیم کرے اور ان پر ظلم و ستم کو فالفور بند کیا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر خضدار میر محمد جان جمالدینی اور دیگر مقررین نے ہندوستان کی جانب سے کشمیری عوام پر ظلم و زیادتیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ہندوستان جتنا چاہے کشمیر کی عوام کی آواز دبا ئے لیکن حق اور سچ کو کسی صورت نہیں چھپایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے طلباء سے مزید کہا کہ ہم سب کو کشمیر کی آزادی میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جیسے ہمارے بزرگوں نے پاکستان حاصل کرنے کے لیے قربانیاں دی تھیں ہمیں بھی کشمیر کو پاکستان میں شامل کرنے کیلیے آگے آنا ہوگا اور ہمیں اللہ کی ذات پر پورا یقین ہے کہ انشاء اللہ ایک دن کشمیر بنے گا پا کستان۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر خضدار کی سربرائی میں کرخ بازار میں ریلی بھی نکالی گئی جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ہندوستان کے خلاف نعرے لگااور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔