ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت پولیو مہم ایوننگ جائزہ اجلاس منعقد

91

کوئٹہ۔ 26 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیر صدارت پولیو مہم ایوننگ جائزہ اجلاس منعقدہوا، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی، ڈاکٹر حضور بخش مینگل، فیصل اقبال کھوسہ ،تنویر احمد بلیدی، ڈپٹی ڈائریکٹر عبید اللہ پندرانی این سٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی کومنیٹ کے صدام حسین پولیو سکندر علی گورشانی منظور شیرازی ثناء اللہ چکھڑا سمیت پولیو ورکرز شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں تمام ٹیمیں اپنا مثبت کردار ادا کریں جو مشکلات درپیش آرہی ہیں ان کے متعلق ہمیں آگاہی فراہم کی جائے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ پولیو جیسے مہلک مرض کے خاتمے کے لیے سرگرم رہے

آج پولیو مہم کے پہلے روز بھی انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں جاری مہم کی پیش رفت اور انتظامی امور پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ حکومت بلوچستان اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی ٹھوس بنیادوں پر بھرپور کام کر رہی ہے۔انہوں نے محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں پر زور دیا کہ وہ حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری دلجمعی سے اس مہم میں حصہ لیں تاکہ ضلع نصیرآباد کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی فریضہ ہے اور ہر فرد کو اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اس میں کردار ادا کرنا ہوگا۔