بھکر۔ 10 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرعلی اکبر بھنڈر نے ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عبید اللہ خان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو1122سٹیشن، ریسکیو کنٹرولرروم ، ریسکیو موٹربائیک سروس ،ایمرجنسی وہیکلزاور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے تمام آلات کا تفصیلی معائنہ کیا اور سیلاب کی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریسیکیو 1122 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عبید اللہ خان نے ریسکیو 1122 بھکر کی مجموعی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کسی بھی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے اور مکمل ویجی لینس کیساتھ اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں پورا کرے گی ۔