ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ، ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

156

چنیوٹ۔ 08 مئی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ایس این اے مہر عمر حیات سپراء نے تحصیل وائز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا کہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی دستیابی میں کوئی عذرقابل قبول نہیں،تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو چیک اور مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کا مزید کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر انسپکشن کریں اور دکانداروں کو نرخنامے آویزاں کرنے اور سرکاری ریٹ پر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانے کا پابند کریں ۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے افسران کو شادی کی تقریبات میں ون ڈش پر عملدرآمد کی پابندی کو یقینی بنانے اور’’اب گاوں چمکیں گے‘‘ پروگرام کے حوالے سے مناسب ہدایات جاری کیں۔