23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم سے پاک ایران بارڈر رابطہ کمیٹی کیچ...

ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم سے پاک ایران بارڈر رابطہ کمیٹی کیچ کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 20 جنوری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیچ اسماعیل ابراہیم سے پاک ایران بارڈر رابطہ کمیٹی کیچ کے وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں بارڈر کمیٹی کے وفد نے مطالبہ کیا کہ بارڈر نوبت لسٹ کو شیڈول کے مطابق شائع کیا جائے ، گزشتہ روز بلیدہ کے نوبت لسٹ کے روز موسم کی خرابی کی وجہ سے لسٹ شائع نہیں کی گئی تھی لہذا گزارش ہے کہ بلیدہ کے نوبت کو کسی دوسرے دن شائع کیا جائے ۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے بارڈر کمیٹی کے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کے مطابق تربت کے نوبت لسٹ کو شائع کیا جائے گا اور بلیدہ کے نوبت کو چھٹی کے دن شائع کیا جائے ۔بعدازاں وفد نے مطالبہ ماننے پر ڈپٹی کمشنر کاشکریہ ادا کیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548873

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں