نارووال۔ 06 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرنارووال سیدحسن رضا کی زیرصدارت انسدادڈینگی کےحوالےسے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر کومحکمہ صحت کے افسران نے متعلقہ محکموں کی طرف سے ڈینگی سرویلینس کے تحت کیے جانےوالےاقدامات کے بارے بریفنگ دی۔
انہوں نے کہاکہ سرکاری محکمے ڈیش بورڈ پر ظاہر ہونے والی شکایات کو فوری طورپرحل کریں اور روزانہ کی بنیاد پر ویکٹر سر ویلینس ، ہاٹس سپاٹس کی نگرانی کی جائے اور سرکاری محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طے شدہ ایس او پیز کی پیر وی کریںِ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حافظ عرفان حمید،اسسٹنٹ کمشنرزخضرظہورگورائیہ،فاروق اعظم،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدر اورڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدطارق سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات بہت اہم اور ضروری ہیں، ڈینگی سے بچائوکے لئے تمام سرکاری اور نجی اداروں کو مل کر کام کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلینس کے لئے میونسپل کمیٹیاں ،ماحولیات اور محکمہ ٹرانسپورٹ پر دیگر محکموں سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، اس سلسلہ میں کباڑ خانوں،ٹائرمارکیٹوں،قبرستانوں ،گوداموں سمیت متعلقہ جگہوں کے شیڈول کے مطابق دورے کریں اور انسداد ڈینگی کے لئے تمام اقدامات کریں