ڈی آئی جی ہزارہ نے ہری پور میں ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس افسران و اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے

103

ایبٹ آباد۔ 05 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی نے ضلع ہری پور کے تھانہ سرائے صالح میں ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کی گرفتاری میں عمدہ کارکردگی دکھانےوالے پولیس افسران اور اہلکاروں کو سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامسے نوازا۔

ہزارہ پولیس کے مطابق ضلع ہری پور تھانہ سرائے صالح کی حدود میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ڈکیت گروہ نے ایک گھر سے طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری ناکہ بندی کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، ملزم کی فائرنگ سے اسی کا دوسرا ساتھی زخمی ہو کر بعد ازاں جاں بحق ہو گیا، دوسرا ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ہری پور پولیس کی اس اعلیٰ پیشہ ورانہ خدمات کو ڈی آئی جی ہزارہ نے سراہتے ہوئے بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتار پر ڈی ایس پی سٹی منیر خان، ایس ایچ او صدیق شاہ، سب انسپکٹر اعجاز علی اور ہری پور پولیس کے دیگر اہلکاروں کو سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔