ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کی ڈپٹی کمشنرز کو ڈی سلٹنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت

4
PDMA Punjab
PDMA Punjab

لاہور۔18جون (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )پنجاب عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت صوبے بھر کے ڈی سیز کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی پی ڈی ایم سید جواد حیدر، ڈائریکٹر ظہیر بیگ و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ اجلاس میں تمام اضلاع میں جاری ندی نالوں کی ڈی سلٹنگ کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے رواں سال مون سون بارشوں کی پیشگوئی بارے بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کے امکانات ہیں جبکہ لاہور، ملتان گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں بارشیں معمول سے 60 فیصد زیادہ ہو ں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع مون سون بارشوں کے پیش نظر انتظامات مکمل کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز بروقت اقدامات کریں اور ڈی سلٹنگ کو یقینی بنایا جائے ،ڈپٹی کمشنرز ذاتی طور پر ڈی سلٹنگ کو مانیٹر کریں اور ڈی سلٹنگ کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسران کے ذریعے شہریوں کو آگاہی فراہم کی جائے ،پرنٹ، سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے گائیڈ لائنز جاری کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے مون سون بارشوں کے حوالے سے تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں ۔