اٹک۔ 15 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے آٹھویں محرم الحرام کے حوالہ سے اٹک شہر کے مرکزی جلوس کادورہ کیااور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ مرکزی جلوس اٹک شہر امام بارگاہ پنجتنی سے برآمد ہو کر فوارہ چوک اور کچہری چوک سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ کامپلور سیداں میں اختتام پذیر ہوگا۔
ڈی پی او نے ڈی سی اٹک راؤ عاطف رضاکے ہمراہ آٹھویں محرم الحرام کے حوالے سے اٹک شہر کے مرکزی جلوس کا دورہ کیا اورسیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے جلوس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شرپسند عناصر کو اس کے مذموم عزائم میں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔