بھکر۔ 29 اگست (اے پی پی):آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور ،آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بھکر محمد نوید کی طرف سے روزمرہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کیے ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو بذریعہ ٹیلیفون ہدایات جاری کی
ڈی پی او بھکر محمد نوید کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے شہری بلا جھجھک مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں جنکی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے گا کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے مابین رابطہ مزید بہتر بنانا اور عوام کے ساتھ مل کر جرائم کا خاتمہ کرنا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=384056