اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):ڈیاگو میراڈونا نے 1986 کے ورلڈ کپ میں اپنے مشہور "ہینڈ آف گاڈ” گول کے لیے جس گیند کو پنچ مارا تھا وہ 2.4 ملین ڈالر میں نیلام ہو گئی ۔36 سالہ پرانی ایڈی ڈاس کی فٹ بال کے مالک تیونس کے سابق میچ ریفری علی بن ناصر جنہوں نے میکسیکو میں ارجنٹائن اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل میچ کو ریفر کیا تھانے فٹ بال کو لندن کےگراہم بڈ آکشنز میں 2 ملین پاؤنڈ (2.37 ملین ڈالر) میں فروخت کیا۔
اس موقع پر علی بن ناصر نے کہا کہ نیلامی سے پہلے انہوں نے محسوس کیا کہ یہ شے کو دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کا صحیح وقت ہے اور امید ظاہر کی کہ خریدار اسے عوامی نمائش کے لیے پیش کرے گا۔میراڈونا کا گول جس نے ارجنٹائن کو انگلینڈ کے خلاف اس میچ میں 1-0 کی برتری دلائی تھی فٹ بال لیجنڈ کا حصہ بن چکا ہے۔
میراڈونا نے اس طرح چھلانگ لگائی جیسے گیند کو سر مارنا ہے لیکن اس کے بجائے اسے انگلینڈ کے گول کیپر پیٹر شیلٹن کے پاس سے چھلانگ لگا کر پنچ کر تے ہوئے گیند کو گول میں دھکیل دیا ۔ میراڈونا نے کہا کہ یہ گول کچھ میراڈونا کے سر سے ا اور کچھ خدا کے ہاتھ سے سکور ہوا ہے جس کی وجہ سے اس تاریخی گول کو’’ ہینڈ آف گاڈ‘‘ کا نام دیدیا گیا تھا ۔