ڈیرہ اسماعیل خان میں سی سی ایم سی کا قیام انصاف کی تیز رفتار فراہمی کی جانب اہم قدم ہے،

73

ڈیرہ اسماعیل خان۔۔۔ 22 جنوری (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان جوڈیشل کمپلیکس میں قائم کریمنل کیسز مینجمنٹ سیل (سی سی ایم سی) وکلاء اور سائلین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ سی سی ایم سی کے ذریعے ڈیرہ کے سی ٹی ڈی، اے این ایف، اور تمام 26 تھانوں میں درج ایف آئی آرز کی کاپیاں بغیر کسی فیس کے 24 گھنٹے کے اندر فراہم کی جاتی ہیں۔ اس سہولت نے نہ صرف سائلین کے مسائل کم کیے ہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک مثالی نظام قائم کیا ہے

جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔سی سی ایم سی کے انچارج سلمان محمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں زیرِ سماعت تمام فوجداری مقدمات کو انسوسٹی گیشن دفتر سے یہاں منتقل کیا جاتا ہے، جہاں اندراج کے بعد مقدمات کو ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر آفس بھیجا جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر آفس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ان مقدمات کو 15 دن کے اندر عدالتوں میں سماعت کے لیے واپس بھیجے۔ اس عمل سے مقدمات کو تیز رفتاری سے سماعت کے لیے متعلقہ فوجداری عدالتوں میں بھیجنے کا سلسلہ یقینی بنایا گیا ہے۔