20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈیرہ غازی خان میں شہدائے کربلا کے چہلم پر سکیورٹی و میونسپل...

ڈیرہ غازی خان میں شہدائے کربلا کے چہلم پر سکیورٹی و میونسپل سروسز کی دستیابی کے حوالے سے اجلاس منعقد

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان۔ 29 اگست (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر فول پروف سکیورٹی اور میونسپل سروسز کی دستیابی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسدچانڈیہ،سول ڈیفنس آفیسر رب نواز،سی ایس اے حق نواز سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہدائے کربلا کے چہلم پر انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ٹیم کے طور پر کام کیا جائے،مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی کے ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ شر پسندوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور ہر محکمہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یوم عاشورہ پر بھی ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے تھے اور میں امید کرتا ہوں چہلم حضرت امام حسین( رض)اورشہدائے کربلا پر بھی بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چہلم شہدائے کربلا 20صفرالمظفر کو منایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383924

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں