ڈیرہ غازیخان میں پولیو مہم 8جنوری سے شروع ہو گئی، 8لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

166
چنیوٹ ،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کےلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ

ڈیرہ غازی خان۔ 23 دسمبر (اے پی پی):ڈیرہ غازیخان میں پولیو مہم 8جنوری سے شروع ہو گئی،ضلع بھر میں 5سال تک کی عمر کے 8لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے۔اس حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرادریس لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر علی ہاشم،ڈی ایس وی عطاء اللہ ساجد،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران شریک تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو و ڈینگی کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے اور کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پولیو مہم کو سنجیدہ لیتے بھرپور اقدامات کرے اور اس حوالے سےکمی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ الائیڈ محکمے انسداد پولیو وڈینگی کیلئے آگاہی دیں۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا پولیو مہم کی ٹریننگ کے ہرممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے۔انہوں نے کہاکہ سرحدی بارڈر ہونے کی وجہ سے ہمیں ڈینگی ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا اورانسداد پولیو و ڈینگی کیلئے سینئر لیول پر ذمہ داریاں تفویض کرینگے۔پولیو مہم 12جنوری تک جاری رہے گی۔اجلاس میں سی ای او ڈاکٹر ادریس لغاری نے انسداد پولیو اور ڈینگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔