اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ کابل میں عیدمیلادالنبی ﷺ کی تقریب میں خودکش حملہ میں 50 سے زائد افغان بھائیوں کی شہادت پر پاکستان کو گہرادکھ اورصدمہ پہنچا ہے ۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے اس غیرانسانی اوربہیمانہ واقعہ کی مذمت کی اورممالک اورمعاشروں کو اس لعنت سے چھٹکارا پانے کی دعا کی۔انہوں نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کی دعا کی اورافغانستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا۔