اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 17 ارب 77 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے39 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 50ارب 77کروڑروپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں۔