کاشتکار 15نومبر تک کاشت کی گئی گندم کی فصل میں یوریا کھاد کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ترجمان محکمہ زراعت

85
کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کیلئے چنے و مسور کی بجائے برسیم، لوسرن یا گندم کاشت کرنے کی ہدایت

ملتان۔ 12 جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ کاشتکار گندم کی فصل کی دیکھ بھال محکمہ زراعت کی جانب سے جاری کردہ سفارشات کے مطابق کریں ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکار 15نومبر تک کاشت کی گئی گندم کی فصل میں یوریا کھاد کے استعمال میں احتیاط برتیں کیونکہ یوریا کے زیادہ استعمال سے فصل کی نباتاتی بڑھوتری میں غیر ضروری اضافہ ہوجاتا ہے اور تیز ہواؤں کے باعث فصل کے گرنے کے امکانات برھ جاتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کاشتکار گندم کی فصل میں نائٹروجنی کھاد کی دوسری قسط 55تا 60دن تک مکمل کریں۔گندم کی بروقت کاشت  اور فاسفورسی کھادوں کے بہتر استعمال سے فصل بہتر حالت میں کھڑی رہتی ہے۔