کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کریں، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع چنیوٹ

130
Wheat

چنیوٹ۔ 11 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع چنیوٹ شہباز احمد نے کہا ہے کہ زیادہ گندم اگاؤ مہم بھرپور انداز میں جاری رہنے کے بعد اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے،زیادہ گندم لگا کر لیزر لینڈ لیولر اور گرین ٹریکٹر جیسے انعامات حاصل کرنے کا شاندار موقع ہے۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز چک نمبر 240 ج ب مرکز و تحصیل بھوآنہ میں زیادہ گندم اگاؤمہم کے سلسلہ میں میگاہ فارمر گیدرنگ کا انعقاد کے موقع پر کہی۔انکا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کو مورخہ10.12.2024 تک گندم کی فصل کاشت کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

اس کے توسط سے کاشتکاروں کو زیادہ گندم لگانے پر لیزر لینڈ لیولر اور گرین ٹریکٹر جیسے انعامات کے بارے میں بتایا گیا اور لیزر لینڈ لیور کے استعمال سے نا صرف زمین ہموار ہو گی بلکہ پانی اور کھادوں کی یکساں دستیابی سے نشوو نما بہتر ہو گی جس سے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ ساتھ پانی کی بچت بھی ہو گی اور ملکی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا۔