34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کو دھان کے ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں کے فوری انسداد کی ہدایت

کاشتکاروں کو دھان کے ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں کے فوری انسداد کی ہدایت

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 14 جولائی (اے پی پی):گراس ہاپر،پتہ لپیٹ سنڈی، سفید پشت والا تیلا اوردھان کے تنے کی سنڈیاں دھان کی فصل کیلئے نقصان دہ ہیں لہٰذاکاشتکاروں کو دھان کے ضرررساں کیڑوں اوربیماریوں کے فوری انسداد کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈاکٹر عامر رسول ڈپٹی ڈائریکٹرپلانٹ پروٹیکشن و پیسٹ وارننگ نے بتایاکہ دھان کی فصل پر بہت سے کیڑے حملہ آور ہوتے ہیں جن میں سب سے زیادہ نقصان دہ کیڑے دھان کے تنے کی سنڈیاں، پتہ لپیٹ سنڈی، سفید پشت والا تیلا اور گراس ہاپر ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ تنے کی سنڈیاں زیادہ تر باسمتی اقسام پر حملہ آور ہوتی ہیں جبکہ پتہ لپیٹ سنڈی اری اور باسمتی دونوں اقسام پر یکساں حملہ آور ہوتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ سفید پشت والا تیلا عموماً اری اقسام پر زیادہ حملہ کرتاہے لیکن اگر اری اقسام نہ ہوں تو یہ باسمتی اقسام پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچا سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ کیڑوں کے زیادہ حملہ کی صورت میں دھان کی فصل بالکل تباہ ہو جاتی ہے اور کٹائی کے قابل نہیں رہتی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایاکہ دھان کے جن کھیتوں میں پانی کھڑانہیں ہوتا وہاں گراس ہاپر حملہ کرکے فصل کو نقصان پہچاتاہے اسلئے کاشتکار ان کیڑوں کا حملہ ہونے اور نقصان کی معاشی حدتک پہنچنے کی صورت میں اس کے کیمیائی انسدادکیلئے فوری طور پر محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈسٹاف یا ماہرین زراعت کے مشورہ سے سفارش کردہ زہروں کا استعمال کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=374297

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں