کاشتکاروں کوگندم کی کاشت کیلئے آلائشوں سے پاک، سیڈ گریڈڈ اور منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج کاشت کرنے کا مشورہ

129
کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کیلئے چنے و مسور کی بجائے برسیم، لوسرن یا گندم کاشت کرنے کی ہدایت

فیصل آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم کی کاشت کیلئے سیڈ گریڈڈ اور منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں تاکہ فی ایکڑ بہترین پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے اور چونکہ صاف، موٹا،بیماریوں سے پاک، جڑی بوٹیوں کی باقیات و دیگر آلائشوں سے مبرا بیج بہترین فصل کے ساتھ ساتھ فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا ضامن ہے اس لئے اگر گھر کا بیج استعمال کرنا ہو تو اسے لازمی طور پر سیڈ گریڈر کے ذریعے گریڈ کروا کر کاشت کیا جائے۔

محکمہ زراعت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقامی زراعت آفیسرز (توسیع) کے دفاتر میں سیڈ گریڈرز کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ گندم کے کاشتکار اس سے فری اور زیادہ سے زیادہ استفادہ کر سکیں۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ ماہرین زراعت کے مشوروں کے مطابق گندم کاشت کرنے کے مفید نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں جس سے غذائی خود کفالت سمیت زیادہ خوشحالی بھی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے فری ہیلپ لائن بھی قائم کررکھی ہے لہٰذا کسی بھی قسم کی معلومات، مشاورت، رہنمائی یا مسئلہ کی صورت میں صبح 9سے شام 5بجے تک فون نمبر 0800-15000پر مفت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔