24.9 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںکالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے مزید 5 دہشت گرد مارے گئے ،فائرنگ...

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے مزید 5 دہشت گرد مارے گئے ،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا، آئی ایس پی آر

- Advertisement -

راولپنڈی۔15جولائی (اے پی پی):سکیورٹی فورسز کے زیارت کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے مزید 5 دہشت گرد مارے گئے ،فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا، مغوی عمر جاوید کی بازیابی اور دیگر دہشت گردوں کے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق زیارت کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران، 14/15 جولائی 22 کی درمیانی رات خوست میں خلیفہ کے پہاڑوں میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی اور اسے کلیئر کر دیا۔

- Advertisement -

گھیرے میں آنے کے بعد دہشت گردوں نے کی فائرنگ کے نتیجے میں حوالدار خان محمد شہید ہوگیا۔فالو اپ کلیئرنس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=317507

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں