کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا ملزم عدالت میں پیش

69

کرائسٹ چرچ ۔ 14 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں 50 نمازیوں کو شہید اور بڑی تعداد کو زخمی کرنے والے آسٹریلوی دہشت گرد برنٹن ٹارنٹ کوعدالت میں پیش کردیا گیا۔ 28 سالہ دہشت گرد کے خلاف شہر کی عدالت میں نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کی پاداش میں مقدمے کی سماعت شروع ہوئی۔جہاں اس پر قتل کے الزامات عائد کئے گئے۔ ملزم کو 5 اپریل تک پولیس کی حراست میں رکھا جائے گا اور اس کی ضمانت پر رہائی نہیں کی جائے گی۔انتہا پسندانہ خیالات رکھنے والے برنٹن کو گذشتہ روز ہتھکڑیوں اور قیدیوں والی سفید شرٹ پہنے عدالت لے جاتے دیکھا گیا۔ اس کی طرف سے ابھی تک ضمانت پر رہائی کی درخواست نہیں کی گئی۔ وہ پانچ اپریل تک عدالت میں پیشی تک قید رہے گا۔