انڈین ویلز ۔ 16 مارچ (اے پی پی) راجر فیڈرر، رافیل نڈال، ڈومنک تھیم اور میلوس رائونک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پولینڈ کے کھلاڑی ہوبرٹ ہرکاز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 …
فیڈرر، نڈال، ڈومنک تھیم اور رائونک انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
انڈین ویلز ۔ 16 مارچ (اے پی پی) راجر فیڈرر، رافیل نڈال، ڈومنک تھیم اور میلوس رائونک فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کوارٹر فائنلز میں شہرہ آفاق سوئس سٹار فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پولینڈ کے کھلاڑی ہوبرٹ ہرکاز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، سٹار ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال نے روسی کھلاڑی کیرن خچانووف کو کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6، (7-2) اور 7-6 (7-2) سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھیم فرانس کے گیل مونفلس کے ریٹائرڈ ہونے کی وجہ سے فاتح قرار پائے، کینیڈین کھلاڑی میلوس رائونک بھی کوارٹر فائنل مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے سربین کھلاڑی میومیر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے شکست فاش سے دوچار کیا۔








