کراچی ٹیسٹ، تیسرا روز، دوسری اننگز میں پاکستانی کھلاڑی یکہ بعد دیگرے واپس پویلین روانہ،3 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنالئے

129
کراچی ٹیسٹ، تیسرا روز، دوسری اننگز میں پاکستانی کھلاڑی یکہ بعد دیگرے واپس پویلین روانہ،3 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنالئے

کراچی۔19دسمبر (اے پی پی):کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 33 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان کے99رنز بنا لیے ہیں۔

نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز پیر کو پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز بغیر کسی نقصان21 رنز سے کیا۔ شان مسعود 3 اور عبداللہ شفیق 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مذید 29رنز درکار تھے۔پاکستان کا سکور 53رنز پر پہنچا تو پہلے شان مسعود ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں لیچ کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور پھر اپنا آخری ٹیسٹ کی آخری اننگز کھیلنے والے اظہر علی بھی دوسری ہی گیند پر ببولڈ ہو گئے۔

عبداللہ شفیق بھی 26رنز بنا کر لیچ ہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ کپتان بابراعظم 13 اور سعودشکیل 28 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان نے تیسرے دن کے پہلے سیشن میں 92 رنز بنائے ہیں اور اسے انگلش ٹیم 42 رنز کی سبقت حاصل ہے۔ انگلینڈ کے بولر جیک لیچ نے 15 اوورز میں 43 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے، اس دوران انہوں نے 3 میڈان اوورز بھی کئے ہیں۔یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 304 رنز بنا کر آئوٹ ہوئی تھی جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے 354 رنز بنائے تھے ۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے۔