اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):چین کے قونصل جنرل ژا ئوشیرین نے کہاہے کہ ان کا ملک پاکستان کے صوبہ پنجاب کی تیزی رفتار صنعت کاری کے لیے مدد کرے گا۔پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں پر بات چیت کی گئی،بات چیت کے دوران فریقین نے …
چین پاکستان کے صوبہ پنجاب کی تیزی رفتار صنعت کاری کے لیے مدد کرے گا،قونصل جنرل ژا ئوشیرین

مزید خبریں
اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):چین کے قونصل جنرل ژا ئوشیرین نے کہاہے کہ ان کا ملک پاکستان کے صوبہ پنجاب کی تیزی رفتار صنعت کاری کے لیے مدد کرے گا۔پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں پر بات چیت کی گئی،بات چیت کے دوران فریقین نے صوبے میں تیز رفتار صنعت کاری خاص طور پر پنجاب کے اپنے مقامی ہم منصبوں کے ساتھ چینی سرمایہ کاروں اور کاروباروں کی بی ٹو بی سطح کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے لیے تعاون کو بڑھانے کا عزم کیا۔
قونصل جنرل نے صوبے بھر میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں خصوصی اقتصادی زونز کے مضبوط نیٹ ورک کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چین سے لیبر انٹینسی صنعتوں کی پنجاب منتقلی کو فروغ دینے کے لیے سابق اور موجودہ سیکرٹری انڈسٹریز کی کاوشوں کو سراہا۔چینی قونصل جنرل نے پی ٹی یو ٹی پراجیکٹ کو دوبارہ متحرک کرنے اور چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب منتقل کرنے اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچرز (جے وی) پر مبنی شراکت داری قائم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستانی تاجروں کے لیے ویزا کی سہولت سمیت باہمی تعاون کے دیگر شعبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔
فریقین نے صوبے میں تیز رفتار صنعت کاری کے لیے پنجاب اور چین کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے کثیر جہتی حکمت عملی خاص طور پر چینی سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی اپنے مقامی ہم منصبوں کے ساتھ بی ٹو بی سطح کی شمولیت کی حوصلہ افزائی پر غور کیا۔








