کراچی پولیس کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی ،843ملزمان گرفتار، اسلحہ ، شراب ، موٹر سائیکلیں اور لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

182
سرگودھاپولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

کراچی ۔14جنوری (اے پی پی):کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران 843سے زائد ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے شراب، اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کراچی پولیس کے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق کراچی پولیس نے مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 42کلو 871گرام چرس، ہیروئن، آئس،کرسٹال،97بوتلیں شراب ،117مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 2ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیے۔

اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چھینی و چوری شدہ 46موٹرسائیکلیں اور 3گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی ہیں۔