29.9 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںکراچی کنگز اور لاہور قلندرز پانچویں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ...

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز پانچویں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ء کے 26 ویں میچ میں جمعرات کو آمنے سامنے ہونگے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پانچویں پاکستان سپر لیگ میں جمعرات کو مزید ایک میچ کھیلا جائیگا جس کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پنجہ آزما ہونگی۔ یہ میچ رات سات بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020ء کا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے جس میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ لیگ کا 26واں میچ جمعرات کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کی ٹیم عماد وسیم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ لاہور قلندرز کی قیادت سہیل اختر کو سونپی گئی ہے۔ لیگ میں شامل 6 ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں، لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے راولپنڈی اور ملتان میں میچز کھیلے جا چکے ہیں جبکہ لاہور میں 14 اور کراچی میں 9 میچز کھیلے جانے ہیں جو جاری ہیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=192543

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں