گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا اوروزیر اعلی کے مشیر خلیق الرحمان کی ملاقات

پشاور۔11 مارچ (اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے گزشتہ روزصوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا، وزیر اعلی کے مشیر برائے اعلی تعلیم خلیق الرحمان اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ کی یونیورسٹیوں کی تعلیمی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور مالی پوزیشن مستحکم کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،یونیورسٹیوں میں مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور آڈٹ نظام سے …

پشاور۔11 مارچ (اے پی پی)گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے گزشتہ روزصوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا، وزیر اعلی کے مشیر برائے اعلی تعلیم خلیق الرحمان اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبہ کی یونیورسٹیوں کی تعلیمی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور مالی پوزیشن مستحکم کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا،یونیورسٹیوں میں مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور آڈٹ نظام سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ ونیورسٹیوں سے متعلق ہماری پالیسی صرف اور صرف بہترین اعلی تعلیم کی فراہمی ہے،بحثیت چانسلریونیورسٹیوں کا تعلیمی معیار بہتر کرنے کیلئے کوششیں کر رہا ہوں،یونیورسٹیوں میں انتظامی امور پر چیک اینڈ بیلنس رکھنا انتہائی ضروری ہے۔